جی ٹی وی میں کنٹرولر نیوز نے من پسند نیوز اینکرز کے چکر میں ڈیوٹی روسٹر تبدیل کردیا۔۔۔ ہردل عزیز اینکر کو پرائم ٹائم میں لے آئے اور چند اینکرز کو رات کی شفٹ میں بھیج دیا جس کی وجہ سے اینکرز کے درمیان تناؤ شروع ہوگیا ہے۔ نیوزروم والوں کا کہنا ہے کہ روسٹر بنانے والے صاحب لہراکر بلیٹن پڑھنے والی اینکر کو ہر جگہ فوقیت دے رہے ہیں یوں لگتا ہے کہ فیوریٹ ازم چل رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جی ٹی وی میں بطور ٹرینی رپورٹر کیرئر کا آغاز کرنے والی خاتون نے جلدہی ادارے والوں کو قائل کردیا کہ وہ ایک اچھی اینکر بن سکتی ہے، جس کے بعد اسے نائٹ شفٹ میں خبریں پڑھانا شروع کرادی گئیں۔ پھر اچانک چند ماہ پہلے اسے دن میں لے آیا گیا، جی ٹی وی نیوزروم میں چہ مگوئیاں ہیں کہ یہ بڑی پرچی ہے اور اسی کی سرپرستی بھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ جب نومبر یا دسمبر میں جی ٹی وی میں انکریمنٹ لگے تو انہی محترمہ کا پچاس فیصد انکریمنٹ لگایاگیا جب کہ دیگر اینکرز کی سیلری میں ایک روپیہ کا بھی اضافہ نہیں ہوا۔لیگ اسپنر کو زیر کے ساتھ لیگ اسپنر، پیپسی کو پے پسی۔۔ الفاظ کی ادائیگی اور پرفارمنس کے لحاظ سے نیوزروم والے بھی بتاتے ہیں کہ محترمہ زیرو پر کھڑی ہیں۔۔لیکن روسٹر بنانے والے صاحب خاتون اینکر کو پرائم بلیٹن پڑھوانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔نیوزروم والوں کا کہنا ہے کہ ۔۔اہلیت و قابلیت ہوتو پھر تو ٹھیک ہے کہ محترمہ پرائم بلیٹن میں نظر آئیں لیکن عام بلیٹن میں محترمہ کے پاس اتنی نالج و کانٹینٹ نہیں ہوتا کہ وہ بیپر پر اپنے طور پر سوال ہی کرسکیں، انہیں واٹس ایپ پر سوالات بھیجے جاتے ہیں۔۔