Anchors Criticize on Civil award Journalist

اینکرز کو سول اعزاز ملنے پر صحافیوں کی تنقید۔۔

اےآر وائی نیوز کے اینکرپرسن ارشد شریف اور پی ٹی وی کی سابق نیوزریڈر عشرت ثاقب سمیت دیگر کو سول ایوارڈ دیئے جانے کو جید صحافیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔۔معروف تجزیہ کار، کالم نگار اور سینئر صحافی امتیاز عالم کا کہنا ہے کہ  ۔۔ہمیں صدارتی اعزازات اور حسن کارکردگی کے تمغوں کی حقیقت کا پتہ ہے، جسے ملتا ہے اس کی اصلیت بھی پتہ ہے اور جسے نہیں ملتا اس کی حقیقت بھی معلوم ہے، بقول غالب۔۔بازیجہ اطفال ہے دنیا میرے آگے، ہوتا ہے شب روز تماشہ میرے آگے۔۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن مطیع اللہ جان نے سول اعزاز کے لئے نامزد صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ ۔۔  حکومتی میڈیا پالیسی کے باعث ساتھی صحافیوں کے معاشی قتل عام کے خلاف احتجاجا یہ ایوارڈ لینے سے انکار کردیں اور ہزاروں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔۔سینئر صحافی، کالم نگار اور اینکرپرسن حامد میر نے ارشد شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صدرعارف علوی سے یہ ایوارڈ لے کر تاریخ رقم کریں گے،صدرعارف علوی دوہزار چودہ کی ایک ایف آئی آر میں نامزد ہیں اور آپ کے خلاف دوہزار سترہ میں ایف آئی آر کاٹی گئی تھی، یہ دونوں ایف آئی آر کسی بھی وقت استعمال ہوسکتی ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں