اداکار سمیع خان نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں اچانک آئے، میزبان بننے آئے تھے کہ اداکاری کی آفر ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ میزبان کے لئے آڈیشن دینے گئے اور انہیں فلم کی پیش کش ہو گئی جس کے بعد وہ میڈیا کے بجائے شوبز انڈسٹری میں آ گئے۔ انہوں نے اپنے پسندیدہ کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’ایسی ہے تنہائی ‘‘ کا حمزہ اور ’’تو دل کا کیا ہوا ‘‘ کا فارس ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔سمیع خان نے اپنے پیغام میں لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
Facebook Comments