سینئر صحافی و کالم نگار روف کلاسرا نے انکشاف کیاہے کہ ان کی اہلیہ کو کینسر ہے اور گزشتہ تین برسوں سے ان کا علاج بھی جاری ہے ، متعدد کیمو تھراپی کے سیشنز کے بعد ان کے بال بھی چلے گئے ہیں ۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں رؤف کلاسرا کا کہنا ہے۔۔میری بیوی کینسر کا شکار ہے اور ان کا گزشتہ تین برسو ں سے علاج جاری ہے ،متعدد کیمو تھیراپی کے سیشنز کے بعد ان کے بال بھی ختم ہو گئے ہیں ، میں اس درد اور دماغی دباؤ کو سمجھتاہوں جو کہ خاتون بالوں کے ختم ہونے کے بعد محسوس کرتی ہے ، سونانی نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کی ہے ۔
Facebook Comments