anchor person moeed pirzada ke khilaaf muqadma darj

اینکرپرسن معید پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج۔۔

حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اور صحافی معید پیرزادہ کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، دونوں ملزمان پر اپنے سوشل اکاؤنٹس سے من گھڑت بیان اور مواد شئیر کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری میں ثابت ہوا کہ دونوں ملزمان سیکیورٹی فورسز کے خلاف فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پر فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کے لیے جعلی مواد شیئر کرنے میں ملوث ہیں، ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔یاد رہے کہ معید پیرزادہ اور شہباز گل دونوں پاکستان سے باہر ہیں، دونوں ملزمان مختلف مقدمات میں مفرور ہی، عدالتوں نے انہیں اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں