anchor person ko ghar mein ghus kar lootne ki koshish

اینکرپرسن کو گھر میں گھس کر لوٹنے کی کوشش۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لاہور نیوزکے پروگرام تماشا کے اینکرپرسن شہبا ز کے گھر میں گن پوائنٹ پر زبردستی داخل ہوکر لوٹنے کی کوشش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی موجودہ غیرمستحکم سیاسی صورتحال کے باعث سیکورٹی رسک بڑھتا جارہا ہے اور ان حالات میں امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے بڑھتے ہوئے خدشات دور کئےجائیں اور اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں