نجی ٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے ذاتی نوعیت کے الزامات لگانے کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے معافی مانگ لی۔ہفتے کے روز مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل پر رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان سمیت متعدد وزرا اور سرکاری افسران کی غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں۔ ثاقب کھرل کے مطابق انہوں نے فواد چوہدری سے متعلق ویڈیو اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فواد چوہدری نے اس پر سخت رد عمل دیا تھا، اتوار کے روز پی ٹی آئی رہنما محسن لغاری کے صاحبزادے کی شادی میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مبشر لقمان کو تھپڑ بھی لگادیے تھے۔پیر کے روز اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا اور میں اس بات پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں کہ صحافتی گفتگو کے دوران خاندان اور ذاتی زندگی زیر بحث نہیں آنی چاہیے، میں تہہ دل سے فواد چوہدری صاحب اور دوسروں سے معافی مانگتا ہوں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب اکاونٹ پر 22 منٹ کا کلپ شیئر کیا جس ان کے ساتھ صحافی رائے ثاقب کھرل بھی موجود تھ۔ اس ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس مبینہ طور پر فواد چوہدری کی اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز موجود ہیں۔اس معاملے کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کی لفاظی بتار ہی تھی کہ وہ کافی غصے میں ہیں ، اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ’’ بعض دو ٹکے کے نام نہاد صحافی نے اپنا یو ٹیوب چینل ہٹ کروانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں ، ان کو ہٹس مل جائیں گی، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں۔‘‘
اینکرپرسن کی فواد چودھری سے معذرت۔۔
Facebook Comments