hamari sahafat hamari siyasat | Habib Akram

اینکرپرسن کے صاحبزادے سپردخاک۔۔

معروف صحافی اور اینکر پرسن حبیب اکرم کے صاحبزادے محب  مکرم حبیب کی نماز جنازہ ادا ،طارق گارڈن کےمقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں سنیئر صحافیوں مجیب الرحمن شامی ،اجمل جامی ،سلمان غنی ،رضی دادا ،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت سینکڑوں افراد  نے  شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ’دنیا نیوز‘ کے سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار حبیب اکرم کے بیٹے مکرم حبیب اپنی فیملی کے ہمراہ مری سیر و تفریح کے لئے گئے تھے جہاں انہیں سانس کی تکلیف ہوئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔واضح رہے کہ حبیب اکرم کے 12سالہ صاحبزادےمحب  مکرم حبیب ’ذہنی معذوری ‘ کا شکار تھے ۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ،وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف ،ترجمان مریم اورنگزیب ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،امیر العظیم ،قیصر شریف ،نصر اللہ ملک ،محمد عثمان،محمد نوشاد علی،خالد  شہزاد  فاروقی،طارق  حبیب سمیت دیگر نے سینئر صحافی و اینکر حبیب اکرم کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ مریم نواز شریف کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حبیب اکرم کے بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر بہت زیادہ دکھ ہوا،اولاد کا غم شاید دنیا کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی حبیب اکرم اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں