میڈیا انڈسٹری کے پہلے سکھ اینکرپرسن کے بھائی کے قاتل پولیس نے گرفتار کرلئے۔۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ملائیشیا سے شادی کیلئے آنے والے سکھ نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان پرویندر سنگھ کے قتل میں اس کی منگیتر ملوث ہے جس نے اجرتی قاتلوں اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے نوجوان کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کی منگیتر پریم کماری سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پریم کماری اپنے منگیتر پرویندر سنگھ کو پسند نہیں کرتی تھی اس لیے اس نے جان چھڑانے کیلئے مقتول کو ملاقات کے بہانے بلا کر قتل کرادیا۔پولیس کے مطابق پریم کماری نے تین اجرتی قاتلوں کو ادائیگی کے لئے سات لاکھ روپے دیئے، مقتول کو مردان سے بلایا تھا، پرویندر سنگھ کو اپنی سہیلی سے ملوانے کے بہانے بلاکر اغواکرایا، اجرتی اغوا کے بعد مقتول کو قریبی کالونی مردان لے گئے۔۔ خیال رہے کہ 5 جنوری کو پشاور سے پرویندر سنگھ کی لاش ملی تھی، مقتول کا تعلق شانگلہ سے تھا ، قاتلوں نے اسی کے فون سے اس کے گھر والوں کو قتل کی واردات کی اطلاع بھی دی تھی۔ پولیس نے آلہ قتل اور استعمالہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی۔۔ملزمہ کو عدالت کے روبروپیش کردیاگیا، عدالت نے جیل بھجوادیا۔۔ملزمہ کو ٹرانزٹ کسٹڈی پر پشاور پولیس کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔۔
اینکرپرسن کے بھائی کے قاتل پکڑے گئے۔۔
Facebook Comments