aaj news mein assignment head HR head bangya

اینکرپر کرپشن کا الزام، آڈیو وائرل۔۔

آج نیوز کے بیوروچیف کی دوسری آڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ آج نیوزکے کے بزنس پروگرام کے اینکر پر کرپشن کا الزام لگارہے ہیں۔۔ آڈیو میں صاف سنا جاسکتا ہے کہ وہ بیوروچیف اپنے نئے ڈائریکٹر نیوزکو دفتر کے اسٹاف کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کررہے ہیں۔ جس میں وہ ایک خاتون رپورٹر کو کہتے ہیں کہ ۔۔وہ تو کچا پپیتا ہے، اسی خاتون رپورٹر کے حوالے سے بیوروچیف کاکہنا ہے کہ وہ صبح ساڑھے چھ بجے ہی میک اپ روم میں بیٹھ جاتی ہے، اور میک اپ کئے بغیر فیلڈ میں جانے سے صاف انکار کردیتی ہے۔۔ آگے چل کر وہ اپنے ایک اینکر کے حوالے سے کہتے ہیں۔۔وہ اینکر اپنے بزنس کے پروگرام  میں مہمان بٹھانے کے لئے پیسے لیتا ہے اورایک  بزنس ٹائیکون سے پانچ،پانچ ہزار کا لفافہ لیتا ہے۔۔ بیوروچیف نے اینکر کو ’’پکڑو‘‘ کا خطاب بھی دیا۔۔واضح رہے کہ یہ آڈیو کراچی میں مختلف واٹس ایپ گروپوں میں وائرل ہے اور آج نیوزمیں کام کرنے والے اکثرلوگوں کے موبائل فونز میں بھی محفوظ ہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں