anchor or tajzia kar mein farq kejiye

اینکر اور تجزیہ کار میں فرق کیجئے

تحریر: وسیم رضا نقوی

اصولاً ٹی وی اینکر اور تجزیہ کار دو الگ الگ فیلڈ ہیں۔ لیکن ہمارے ملک میں اینکر ہی تجزیہ کار ہوتا ہے اور تجزیہ کار ہی اینکر بنے بیٹھے ہوتے ہیں۔

کہتے ہیں کہ ٹی وی اینکر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے کیونکہ جب وہ پروگرام کرتا ہے وہ اس کے پاس تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعت کے افراد آتے ہیں اگر وہ اپنی جانبداری ظاہر کرے گا تو پھر پروگرام میں انصاف نہیں کر پائے گا جبکہ تجزیہ کار کا تجزیہ کسی نا کسی ایک کے حق اور کسی ایک کے مخالف ہوسکتا ہے۔ ہمارے ملک میں جب ان دونوں فیلڈ کو ملا کر ایک ہی اسکرین پر بیٹھانا شروع کردیا تو پھر اینکر اور تجزیہ کار میں کوئی فرق نہیں رہا اور جب کوئی فرق نہیں رہا تو ہر کسی کا اپنا اپنا بیانیہ ہوگیا اور ہر اینکر خود کو تجزیہ بنا کر اپنے پروگرام کی ایٹیٹوریل پالیسی اپنے تجزیے اور پسند نہ پسند کی بنا پر بنانے لگے اور پھر ہر چینل اور اینکر/تجزیہ کار کسی نا کسی سیاسی و مذہبی جماعت کا نمائندہ بن کر اپنا پروگرام کرنے لگا۔

جو اینکر اپنے پروگرام کو غیرجانبدار بنانے کی کوشش کر بھی لیتے ہیں وہ کسی دوسرے کے شو میں بیٹھ کر اپنی ہی غیر جانبدار کو کسی ایک سیاسی جماعت کے ترازو میں ڈال کر بتا رہے ہوتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار فقط ہماری پسند نہ پسند پر تھی۔

ایک اینکر تجزیہ کار نہیں ہوسکتا اور ایک تجزی کار اینکر نہیں ہوسکتا ۔جب تک اینکر کی جاب اینکر اور تجزیہ کار اینکرینگ چھوڑ کر صرف تجزیہ کریں تو ہی صحافت کچھ بہتر ہوگی۔(وسیم رضا نقوی)

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں