آج نیوز کا نیوز روم ایک مرتبہ پھر اکھاڑا بن گیا دو ہفتوں کے دوران دوسرا جھگڑا اینکر اور پی سی آر پروڈیوسر دست گریباں ہوگئے ۔۔پپو کے مطابق نیوز اینکرنیوز روم میں موجود تھا کہ اچانک پی سی آر سے ایک شخص نے ٹاپ بیک پر آواز دی ۔۔باتوں باتوں میں پی سی آر سے ایک شخص نے پہلے اینکر کو گالی دی جس پر اینکرطیش میں آگیا پی سی آر سے گالیاں دینے والا شخص مغلظات بکتا رہا جس پر اینکر نیوز فلور پر آگیا اور پی سی آر والا بھی نیوزفلور پر آگیا۔جہاں بات گرماگرمی سے ہاتھاپائی تک آگئی۔۔ پپو کے مطابق پی سی آر والا نیوزروم کے “بڑے”کا خاص ہے، اس لئے وہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتا۔ پی سی آر میں بھی ہر کسی اے بدتمیزی سے ہیش آتا ہے نیوز فلور پر جھگڑا ہوا تو اس وقت نیوز فلور کے “بڑے “فلور پر موجود تھے پپو نے مزید بتایا ہے کہ جب ایک دوسرے کو گالیاں دی جا رہی تھیں تو اس وقت پورا نیوز فلور اسے سن رہا تھا اور وہاں موجود خواتین نے اپنے ہاتھ کانوں پر رکھ لئے تھے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اینکر ٹھنڈے مزاج کا مالک اور حافظ قرآن بھی ہے جبکہ ماضی میں نائٹ شفٹ بھی کرتا رہا ہے دوسری جانب یہ اینکر نیوز فلور کے بڑے کی گڈ بک میں نہیں ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آج نیوز میں ایک اور رپورٹر نیوز فلور کے بڑے کی پالیسیز اور فلور کے ماحول کو دیکھ کر استعفی دے کر چلا گیا ہے پپو کے مطابق نیوز فلور کے بڑے نے اس رپورٹر کو ڈجیٹل رپورٹر کے طور پر رکھا تھا اور وہ کام جانتا بھی تھا لیکن کئی دنوں نے پریشان تھا جس کی وجہ سے اس نے استعفی دیا ہے آج نیوز میں ایک اور رپورٹر استعفی دینے کے لئے تیار بیٹھا ہے جیسے ہی دوسرے چینل سے جوائننگ کال موصول ہوگی وہ فوری استعفی دیدے گا ۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ آج نیوز میں ایک اور رپورٹر کا استعفی ماہ دسمبر میں متوقع ہے۔۔

اینکراور پرڈیوسرلڑپڑے، ایک رپورٹر مستعفی۔۔
Facebook Comments