imran riaz ko ishtehaari qaraar dene ki karrawai ka aghaz

اینکر نے فہد حسین کو بزدل قرار دیدیا۔۔

اینکر و صحافی  عمران ریاض خان  نے وزیراعظم شہباز شریف کے  معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین کو مخلوط حکومت کی جانب سے  عمران  ریاض خان کی گرفتاری پر آواز نہ اٹھانے پر بزدل قرار دیا ہے۔ایک ٹوئیٹ میں عمران ریاض خان نے کہا کہ ۔۔فہد حسین آپ بے نقاب ہوگئے، ہمیں آپ کی حکومت نے گرفتار کیا، تشدد کا نشانہ بنایا، آپ خاموش رہے اور وزارتی عہدے کے مزے لیتے رہے، آپ بہت بزدل ہیں۔۔واضح رہے کہ فہد حسین رواں سال مئی میں  مخلوط حکومت میں شامل ہوئے ۔۔ حکومت میں شامل ہونے کے وقت وہ اسلام آباد میں روزنامہ ڈان کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر تھے۔عمران ریاض خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فہدحسین  نے تصادم میں نہ پڑنے کا فیصلہ کیااور لکھا کہ۔۔ پیارے عمران کیونکہ ہم ایک ساتھ کام کرنے کی بہت اچھی پیشہ ورانہ یادیں شیئر کرتے ہیں، میں خود کو ایسی زبان میں جواب نہیں دے سکتا۔ میں صرف آپ کے لیے نیک خواہشات اور آپ کی کامیابی کے لیے دعا کر سکتا ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں