mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band

اینکرمرید عباس قتل کیس،ٹرائل کا شیڈول مقرر۔۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کے لیے شیڈول مقرر کر دیا۔۔ سینٹرل جیل  کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عاطف زمان کے خلاف ثبوت پیش کرنے کے لیے 30 اگست سے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی، جبکہ عدالت نے ملزم عاطف زمان کے بیان کیلئے 18 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے کیس میں حتمی دلائل دینے کی تاریخ 22 ستمبر مقرر کرتے ہوئے فیصلہ سنانے کیلئے 30 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں