جے ایس بینک اور جے ایس سی ایل کے خلاف جھوٹا الزام لگانے،بدنام کرنےاور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں عدالت نے ملزم محمدعلی اور مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی فتح مبین نظام نے سماعت کی۔ ملزمان میں عقیل کریم ڈھیڈی، مبشر لقمان، افتخار شفیع، محمد علی اور خلیل مسعود شامل ہیں۔ جہانگیر صدیقی اور دیگر کمپنیوں جے ایس گروپ بشمول جے ایس سی ایل اور جے ایس بینک کو بدنام کرنے کے خلاف ملزمان 1تا 5کے خلاف استغاثہ دائر کیا گیا۔ ملزمان نے سازش کے طور پر مبشر لقمان کے ساتھ پروگرامز کی سیریز کی ۔ مبشر لقمان نے اپنے شو کھرا سچ میں میزبانی کی جو اے آر وائی نیوز چینل پر نشر ہوئےجس میں براہ راست جہانگیر صدیقی اور ان سے منسلک کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مدعی کے وکیل شہزاد نظام ایسوسی ایٹ بیرسٹر صلاح الدین احمد موجود تھے۔ملزم عقیل کریم ڈھیڈی موجود تھے۔ملزم محمدعلی غیر حاضر تھے مگر ان کے وکیل حاضر تھے جنہوں نے اپنے موکل کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور ملزم محمدعلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔ملزم مبشر لقمان بھی غیر حاضر تھےلیکن ان کے وکیل موجود تھےجنہوں نے معزز ہائیکورٹ کے روبرو زیر التوا درخواست کی ٹرانسفر کاپی فراہم کی۔عدالت نے مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے۔افتخار شفیع کا کیس پہلے ہی علیحدہ کیا جاچکا ہےمگر ان کے وکیل موجود تھے جنہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے فیصلے کیلئے کیس کی سماعت 22؍ اکتوبر 2022ء تک ملتوی کردی۔
![mubashir luqman ke cricketers par match fixing ke sangeen ilzamat](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2019/05/Mubashir-Luqman-800x320.jpg)
اینکر مبشرلقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری۔۔
Facebook Comments