اینکر پرسن امیر عباس نے ٹیم سمیت بول نیوز چھوڑ دیا اور سچ نیوز بطور ایم ڈی نیوز جوائن کر لیا۔۔پپو کے مطابق سچ ٹی وی کی ری لانچنگ یکم فروری کو ہورہی ہے جس کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق امیر عباس کی بول نیوز چھوڑنے کی وجہ مالکان کی پرو عمران پالیسی کو فالو نہ کرنا بتایا گیا ہے۔ جس کی سزا امیر عباس کو بشمول ٹیم کے یہ دی گئی کہ انکی اور انکے ٹیم ممبرز کی تنخواہوں میں سے بڑی کٹوتی کی جانے لگی جس کے بعد امیر عباس نے ٹیم سمیت بول نیوز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا اور اس بات کا ثبوت امیر عباس کا ٹوئٹ ھے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ۔۔یہاں کچھ ایسے بڑے چینلز اور ان کے مالکان بھی ہیں جن کے پیٹ کھا کھا کر پھٹ رہے ہیں لیکن مجال ہے کہ وہ اپنے ورکر کو سکون کا نوالہ کھانے دیں، یہ منافق چینلز سارا دن عوام کے سامنے صحافت کے پیغمبر بنتے ہیں لیکن یہ ورکر کو نہ مناسب اور بروقت اجرت دیتے ہیں اور نہ کوئی اور سہولت۔۔
اینکرامیرعباس نے بول چھوڑ دیا۔۔
Facebook Comments