جے ایس بینک کے مقدمے میں عدالت نے عملدرآمد سے متعلق حکمنامے کی کاپی آئی جی سندھ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق مدعی کے وکیل کا کلرک مقدمے کی سماعت میں پیش ہوا۔ ملزمان ثروت ولیم، رئوف کلاسرا،عبدالمالک اور عامر متین پیش نہیں ہوئے۔جبکہ شریک ملزم سہیل بھٹی پیش ہوا۔ملزمان کے وکیل نے تمام ملزمان کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ثروت ولیم کی عدم پیشی کو آئندہ تاریخ سماعت تک موخر کرتے ہوئے اس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ واپس لے لیے گئےتاہم باقی ملزمان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ان کے مچلکے ضبط کرلیے گئے۔حقائق و حالات اور ملزمان کے طرز عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان رئوف کلاسرا، عبدالمالک اور عامر متین کی ضمانتیں منسوخ اور ان کے مچلکے ضبط کرلیے گئے۔ڈی آئی جی غربی کو ہدایت کی گئی کہ وہ تین ملزمان کے حوالے سے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد کرے اور انہیں گرفتار کرکے آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش کرے۔ایس ایس پی آپریشنز غربی دانستہ طور پر عدالت کے احکامات کی تعمیل میں ناکام رہا ہے جس پر اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ ذاتی حثیت میں عدالت میں حاضر ہوں اور اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں کہ کیوں نہ ان کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کاروائی کی جائے۔ ملزم سہیل بھٹی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں حاضر تھا۔تینوں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ حکمنامے کی کاپی ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھیجی جائےتا کہ اس پر عملدرآ مد کو یقینی بنایا جاسکے۔عدالت کے احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکمنامے کی کاپی آئی جی سندھ کو بھی ارسال کی جائے۔
3 اینکرز کی ضمانت منسوخ، گرفتاری کا حکم۔۔۔
Facebook Comments