اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے سٹنگ آپریشن کے دوران رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اینکر اور ٹیم سرِعام پر درج ایف آئی آر بھی تحقیق کے بعد خارج کردی گئی۔۔ اقرار الحسن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پروگرام سرِعام کے بعد ڈپٹی کمشنر میر پور خاص سلامت علی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مجھ پر اور ٹیم سرِعام پر درج ایف آئی آر بھی تحقیق کے بعد خارج کردی گئی ہے۔ اس پِر سندھ حکومت قابلِ تحسین ہے، شکر ہے کہ نظام نام کی کوئی چیز اس ملک میں موجود ہے۔ سچ کی فتح ہوئی ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے اقرار الحسن ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن کی رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر لائے تھے، اس کے بعد الٹا اینکر پرسن اور ان کی ٹیم کے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا تھا۔ سلامت علی میمن کو عہدے سے ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن میں انہیں فوری طور پر سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اینکرکے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کرنے والا ڈپٹی کمشنر تبدیل۔۔
Facebook Comments