وزیر اعظم شہباز شریف نے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کے زبردستی داخل ہونے اور ملازمین پر تشدد کا سخت نوٹس لیا ہے اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ملزمان کا سراغ لگا کر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ وزیراعظم نے اینکر شفایوسفزئی اور ان کے والدین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ ادھروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلح افراد کی جانب سے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر میں گھسنے اور گھریلو ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اینکر پرسن کے گھر میں گھس کر ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ کوہسار پولیس کو شفاء یوسفزئی نے درخواست دی کہ میں اپنے والد کے ساتھ اپنی والدہ کو لینے 8-G گئی وہاں سے جب ہم گھر واپس آئے تو ہمارے ملازم علی شیر نے لنگڑاتے ہوئے گیٹ کھولا تو پوچھنے پر معلوم ہوا کہ دو نامعلوم افراد گیٹ پھلانگ کر گھر کے اندر آئے اور اس پر تشدد کیا اس کے کپڑے پھاڑے اور اسے کمرے میں بند کیا اور پھر مین دروازے پر لاتیں ماریں اتنے میں ہمارے ملازم اپنے کمرے کی کھڑکی کی جالی کاٹ کر باہر کودا تو اس نے دیکھا کہ وہ دونوں اس کی طرف پلٹے اس کے پاس آئے اور اس کا گریبان پکڑا اور پوچھا کہاں گئے ہیں؟
اینکرکے گھر مسلح افراد کا حملہ، وزیراعظم نے نوٹس لےلیا۔۔
Facebook Comments