anchor ke ghar dakaeti ka markazi mulzim chand ghante mein giraftar

اینکرکے گھر ڈکیتی کا مرکزی ملزم چند گھنٹے میں گرفتار۔۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ڈان نیوز کے اینکرپرسن ماجداحمد خان کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی پکڑ لئے۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈان نیوزکے اینکرپرسن ماجد خان کی شاہ فیصل کالونی میں واقع رہائش گاہ میں اتوار کی رات پونے ایک بجے مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔۔ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے چند گھنٹوں میں واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزم سے لوٹا گیا سامان اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی،ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نبیل ولد وکیل کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔ڈان نیوزکے اینکرپرسن ماجد احمد خان نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان، ایس ایچ او شاہ فیصل تھانہ اور رینجرز نے بہت کوآپریٹ کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری میں اپنا اہم کردار اداکیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں