parvaiz elahi corruption case

اینکر کا ویزہ منسوخ، ائرپورٹ سے واپس بھیج دیاگیا۔۔

معروف صحافی عمران ریاض خان کا ویزہ منسوخ ہونے کے بعد مونس الہٰی اور عمران ریاض خان کے درمیان ایک بار پھرٹوئٹر پر تکرار ہو گئی۔مونس الہیٰ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا”سُنا ہے کسی کا ویزہ جرائم پیشہ عناصر سے مضبوط روابط ہونے کے باعث منسوخ ہوا اورانہیں ائیرپورٹ سے واپس جانا پڑا”۔اس ٹویٹ پرتبصرہ کرنے والوں میں سے بیشتر نے جواب میں عمران ریاض کا نام لیا جس پراُن کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا۔عمران ریاض نے جوابی ٹویٹ میں مونس الہیٰ کوچیلنج کرتے ہوئے لکھا، ’نام لو نا مونس الہٰی صاحب ،میرا ویزا کینسل ہوا ہے اور ہاں جن کی وجہ سے ہوا ہے ان کا نام لینے کی بھی جرأت پیدا کرو۔جواب الجواب میں مونس الہیٰ نے اس اندازے کو “ہوامیں اُڑتا تیر” قراردیتے ہوئے عمران ریاض پرواضح کیا کہ یہ عمران ریاض خان  کے لیے نہیں ہے۔واضح رہے عمران ریاض خان کا آسٹریلوی شہربرسبین میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہفتہ 10 دسمبر کو مقامی ریسٹورنٹ  میں عشائیہ طے تھا جس کا اہتمام پی ٹی آئی آسٹریلیا کے عہدیدارعامرچوہدری کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس عشائیے کیلئے ٹکٹ کی قیمت 90 ڈالرمقررکی گئی تھی ، عمران ریاض کا ویزہ منسوخ ہونے کے بعد یہ رقم واپس کی جارہی ہے۔دوسری جانب عمران ریاض خان نے ویزہ منسوخی کو مقتول صحافی ارشد شریف والے معاملے کے مماثل قراردیتے ہوئے لکھا کہ، ’وہی کھیل وہی کھلاڑی اور وہی مونس جیسے مہرے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں