بول نیوز کے کراچی میں گرفتار ہونے والے اینکر جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا اور پیر کی شام انہیں کراچی سے اسلام آباد روانہ کردیاگیا۔۔پیر کے روزجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے نجی ٹی وی (بول ) کی اینکر پرسن جمیل فاروقی کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے نجی ٹی وی (بول ) کی اینکر پرسن محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کو عدالت میں پیش کردیا ۔ ملزم کو اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر میاں شہباز نے عدالت میں پیش کیا۔ تفتیش افسر کا عدالت میں کہنا تھا اکہ ملزم کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے راہداری ریمانڈ دیا جائے۔ پولیس نے کہا ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنا ہے۔ عدالت نے کہا ملزم نے کسی قسم کے تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ پولیس نے کہا ملزم کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن مقدمہ درج ہے۔ بعد ازاں عدالت نے جمیل فاروقی کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔عدالت کا جمیل فاروقی کو تین دن میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا تفتیشی افسر جمیل فاروقی کے اہلخانہ کو انکی گرفتاری سے آگاہ کریں۔قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے بذریعہ ٹوئٹر اکاؤنٹ یوٹیوبر جمیل فاروقی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا، اس کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پرشہباز شبیر پر جسمانی اور جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔ترجمان کے مطابق اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔دوسری جانب سابق وزیر برائے ہیومن رائٹس، شیریں مزاری کی جانب سے جمیل فاروقی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کم از کم کاغذ پر ہم جمہوریت پسند ہیں، آپ عوام کو اس طرح سے ڈرا نہیں سکتے۔
اینکر جمیل فاروقی اسلام آباد پولیس کے حوالے۔۔
Facebook Comments