anchor iqrar ul hasan par tashaddud karne wale sarkari ehelkaar muattil

اینکر اقرار الحسن پر تشدد کرنے والے سرکاری اہلکار معطل۔۔

اینکر اقرار الحسن پر تشدد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن پر تشدد ہوا ہے جس کے بعد وہ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچے ہیں اقرار الحسن پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے گئے تھے جہاں ان پر تشدد کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اقرار الحسن کو ہسپتال میں ٹانکے لگے ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے اقرارالحسن پر تشدد کا واقعہ شہر قائد کراچی میں پیش آیا۔ڈاکٹروں کے مطابق اقرار الحسن کو طبی امداد دے دی گئی ہے پولیس کو بھی تشدد کی اطلاع دے دی گئی ہے پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ دریں اثنانجی  ٹی وی کے اینکر پرسن  اقرارالحسن پر   حملہ کرنے کے الزام میں سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر سمیت پانچ افراد کو معطل کردیاگیا۔۔ جس کا نوٹی فیکیشن جاری کردیاگیا۔۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں