imran riaz ki bazyaabi darkhuast nimtaadi

اینکرعمران خان گھر پر پولیس کی نقل و حرکت بڑھ گئی۔۔

اینکر پرسن عمران ریاض خان کے خلاف پرچہ درج ہونے کے بعد ان کے گھر کے قریب پولیس کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگیا۔ عمران ریاض کے ٹوئٹر سے ایک ٹویٹ میں ان کی اہلیہ نے لکھا “ہمار ے گھر کے آس پاس پولیس کا غیر معمولی گشت جاری ہے یہ ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے انشااللہ ۔خیال رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات پر عمران ریاض کے خلاف سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  جبکہ سمیع ابراہیم، ارشد شریف اور صابر شاکر پر پہلے سے ہی مقدمات درج ہیں ۔ اینکر پرسن عمران ریاض کیخلاف ضلع ٹھٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مقدمے میں نفرت انگیز گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ادھر   ارشد شریف اور صابر شاکر کیخلاف 8مقدمات درج کیے گئے ہیں ،صحافی سمیع ابراہیم کیخلاف چمن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمات کراچی،حیدر آباد، میر پور خاص ، مٹیاری ، دادو، کوئٹہ ، چمن اور پشین میں درج کیے گئے ، مقدمات میں دفعہ 131،153اور 505شامل کی گئی ہیں،تمام دفعات ملک مخالف مہم چلانے اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے کی ہیں ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں