پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے اُن کے سی ای او، اور سینئر اینکر پرسن سمیع ابراھیم کو بڑے اینکر پرسن کی ہائیرنگ کا جو اہم ٹاسک سونپا گیا تھا اُس میں وہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ابتدا میں اینکر اور انتظامیہ کے درمیان کچھ تحفظات تھے جنہیں وقتاً فوقتاً دور کیا جاتا رہا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سمیع ابراھیم صاحب کی محنت اور کاوشوں کے بعد عمران ریاض خان نے بالآخر بول نیوز جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔بدھ کے روز عمران ریاض خان اسلام آباد سے کراچی خصوصی طور پر بول نیوز کے ہیڈ آفس کراچی تشریف لائے اور ہائر مینجمنٹ کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی ٹیم جس میں بول نیٹ ورک کے پریزیڈنٹ، وائس پریزیڈنٹ, جی ایم ایچ آر اینڈ ایڈمن اور مینجمنٹ کے چند خاص افراد نے اینکر پرسن عمران خان کو پورے دفتر کا باقاعدہ وزٹ کروایا گیا۔ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق عمران خان بول نیوز کا حصہ بننے کا عندیہ چند روز پہلے ہی دے چکے تھے لیکن ہائر مینجمنٹ اور ان کے درمیان چند اہم معاملات پر مذاکرات چل رہے تھے جو اب تقریباً حل ہو چکےہیں۔ پپو کے مطابق وہ بہت جلد بول نیوز کی اسکرین پر اپنے نئے پروگرام کے ساتھ نظر آئیں گے۔تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ اینکر پرسن عمران ریاض خان اور بول نیوز کی انتظامیہ نے تا حال اس بات کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)