پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی وی کو آزاد کرنے کے دعوے تو بہت کیے جارہے ہیں لیکن کیا حکومت کی مدح سرائی کے عادی پی ٹی وی کے ملازمین بھی اس پر تیار ہیں ، کیا سرکاری ٹی وی کا عملہ اپوزیشن کو حکومت کر برابر اہمیت دے گا ؟ اس سوال کا جواب صدارتی الیکشن کے دوران پی ٹی وی کی نشریات کی اس ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔صدارتی الیکشن کے لیے سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی آمد کی پی ٹی وی پر لائیو کوریج کی جارہی ہے اور اپوزیشن اور حکومتی ارکان کا نقطہ نظر براہ راست نشر کیا جارہا ہے ۔ اس ٹرانسمیشن کے دوران پی ٹی وی کے اینکر ایک حکومتی رکن اسمبلی کا انٹرویو کر رہے تھے کہ اسی دوران اپوزیشن کے ایک رہنما آئے اور انہیںصلواتیں سنانے لگے۔ وہ شاید اس بات پر ناراض تھے کہ انہیں اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔اپوزیشن رہنما لائیو نشریات کے دوران آئے اور اینکر کو کہا ” یہ گورنمنٹ کا چینل ہے ، وہی تحریک انصاف والی غنڈہ گردی یہاں پر بھی ہے، بڑے گھٹیا لوگ ہو آپ“۔ اپوزیشن رہنما کی جانب سے سخت الفاظ کہے جانے پر اینکر بھی خود پر قابو نہ رکھ پائے اور لائیو نشریات کے دوران ہی انہیں شٹ اپ کال دے دی۔۔
اپوزیشن رہنما کو اینکر کی شٹ اپ کال۔۔
Facebook Comments