اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹی وی کے اینکر جواد فیضی کی برطرفی کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا ہے۔ اینکر جواد فیضی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری ٹی وی کے قائم مقام ایم ڈی کو برطرفی کا اختیار نہیں ، درخواست گزار کو برطرف کر کے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات نے بھی سرکاری ٹی وی کے قائم مقام ایم ڈی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ برطرفی کے احکامات کو کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کو بحال کیا جائے۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل جسٹس نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔
اینکر کی درخواست خارج کردی گئی۔۔
Facebook Comments