ہنی ٹریپ کیس کا شکار معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ آمنہ عروج، اس کے گینگ اور سوشل میڈیا ٹرولز کو معاف نہیں کریں گے۔حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں انہیں معاف نہیں کروں گا اور انہیں سزا ملے گی، ان کو سخت سزا دینا ضروری ہے‘۔خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ ‘میرا اِس گینگ سے کوئی تعلق نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ آمنہ عروج کون ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت خطرناک گینگ ہے جو پہلے سے مطلوب تھا اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا، وہ لڑکی کیسے کہہ سکتی ہے کہ اُس پر تشدد کیا گیا، جبکہ وہ خود مجرم تھی؟‘خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب تک انہیں سزا نہیں مل جاتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا، پہلے اس گینگ سے نمٹوں گا، پھر ٹرول کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم قانونی طور پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بھی سزا ملے گی’۔