کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں دہشت گردی میں ملوث سزایافتہ مجرموں کو مجسٹریٹ نے شناخت کرلیا اور بتایا کہ ان مجرموں کی شناخت کا عمل میرے سامنے ہوا تھا۔جس پر عدالت نے 6 فروری کو مزید گواہوں کو طلب کرلیا،مجرموں میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی شامل ہیں،چالان کے مطابق ملزمان نے 17 اکتوبر 2016 کو ایف سی ایریا امام بارگاہ در عباس پر کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں11 سالہ فراز حسین جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملٹری کورٹ سے مجرموں کو امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔۔۔
Facebook Comments