پنجاب کے وزیر اطلاعات اور سابق صدر لاہور پریس کلب عامر میر کی تصویر کو پریس کلب گیلری میں صدور کی تصاویوں سے ہٹا دیا گیا۔ عامر میر اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مل کر صحافی کمیونٹی کے ساتھ جو دھوکا اور فراڈ کیا ہے یہ اس کا نتیجہ ہے۔پی یوجے دستور کے ممبر گورننگ باڈی سرمد فرخ خواجہ کے نام سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ۔۔ صحافیوں کو پلاٹ دینے کے حوالے سے جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ سرکاری میڈیا پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کو اس اسکیم میں سرے سے شامل ہی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ اور سرکاری میڈیا کو بھی پلاٹوں کے لیے اہل قرار دیں۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری صاحب سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس پر بھرپور آواز اٹھائیں ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔