amir liaquat se shadi talkh tajarba tha

عامرلیاقت سے شادی تلخ تجربہ تھا، طوبیٰ انور۔۔

مرحوم سیاست دان اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور اپنی شادی کے متعلق پہلی بار کھل کر بول پڑیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اداکارہ طوبیٰ عامر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح عامرلیاقت حسین کے ساتھ شادی کے بعد انہیں گھر توڑنے والی قرار دیا گیا اور انٹرنیٹ صارفین اور عامر لیاقت کی فیملی نے کس طرح ان تنقید کا نشانہ بنایا۔ طوبیٰ انور نے بتایا کہ یہ شادی میرے لیے ایک تلخ تجربہ تھا۔ اس وقت میری عمر بہت کم تھی تاہم اب مجھے معلوم ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ دوسری شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فی الحال میں خود پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں اور اس تکلیف سے نکلنا چاہتی ہوں جس سے میں گزری۔ زندگی میں آگے چل کر کبھی دوسری شادی کے بارے میں سوچوں گی۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں