خصوصی رپورٹ۔۔
نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ دانیہ ڈانور کو معاف کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا “دانیہ حدوو اللہ میں داخل ہوگئی، اس نے اللہ کی جانب سے ڈھکا ہرپردہ پھاڑ ڈالا میاں بیوی کی تنہائی میں بھروسے اور یقین کی للہی قوت کو للکاردیا ، اس نے میرا لباس پھارڈیا تومیں کیا اس کا لباس پھاڑدوں؟میں نے معاف نہ کیا تورب کی معافی ناممکن ہے۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا “میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا (ھُنَ لباسُ لَکُم وَانتُم لِباسُ لھُنّ) وقت مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں۔دریں اثنا عامر لیاقت کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیو پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نازیبا ویڈیو پر ردّ عمل میں سلسلہ وار ٹوئٹس شیئر کیے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ”سب پوچھ رہے ہیں کہ برہنہ ویڈیو پر آپ کا مؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمہ داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیا ہے۔اپنی اہلیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی نازیبا ویڈیوز کو پھیلانے والوں کیلئے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پیغام جاری کردیا۔اپنے بیان میں عامر لیاقت کا کہنا تھا “یقین کامل کےساتھ عزت سے کھیلنے اسے خبر بنا کر چسکے لینے والوں کے تمام معاملات اس کے سپرد کرتا ہوں جسے اونگھ آتی ہے نا نیند، جو سرسراہٹوں کوسُن لیتا ہے اور جسے بنی اسرائیل کے اس بندے کی ذلت بھی گوارا نہ تھی جواسی کا منکر تھا اور سیدنا موسی کے پاس چھپا تھا، میں عدل نہیں فصل مانگتا ہوں۔عامر لیاقت نے مزید کہا “جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ۔۔آئینہ ہمارا ہے۔۔ کچھ حاسدکچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں ۔۔ عامرلیاقت واپس آئے گا ان شا اللہ۔(خصوصی رپورٹ)