عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں یوٹیوبر یاسر شامی کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کیس کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کیا، جس میں یوٹیوبر یاسر شامی کو بے گناہ قرار دے دیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں ملے، یاسر شامی کا نام کیس کے ٹرائل سے نکالا جائے۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کردیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ دانیا شاہ کے خلاف شواہد موجود ہیں ان کے خلاف کیس چلایا جائے۔دانیا شاہ کی جانب سے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے دانیا شاہ کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طبعیت ناساز ہے وہ پیش نہیں ہوسکتی۔عدالت نے دانیا شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
عامرلیاقت نازیبا وڈیو وائرل کیس،یوٹیوبر یاسر شامی بیگناہ قرار۔۔۔
Facebook Comments