عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کئے جانے کا معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے نے معاملے میں مبینہ طور پر شامل لاہور کے یوٹیوبر یاسر شامی کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ یو ٹیوبر یاسر شامی نے نازیبا ویڈیو کے حصول کا ذریعہ مرحوم کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کو قرار دے دیا ہے۔ نازیبا ویڈیو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے لئے دانیہ شاہ نے فراہم کی۔ یاسر شامی نے اپنے بیان میں ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کہ نازیبا ویڈیو کی تیاری سمیت تمام مراحل کے حوالے سے دانیہ شاہ سے بازپرس کی جائے۔لاہورمیں ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے یاسر شامی کا بیان ریکارڈ کیا۔ ریکارڈ کردہ بیان مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دانیہ شاہ کی ضمانت کی درخواست متعلقہ عدالت نے مسترد کردی تھی۔دانیہ شاہ کے وکیل نے یو ٹیوبر کا بیان ریکارڈ نہ کرنے کا معاملہ عدالت میں اٹھایا تھا۔
عامر لیاقت نازیبا وڈیو کیس، یاسر شامی کا بیان ریکارڈ۔۔
Facebook Comments