عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق دانیاشاہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کیلئے بہاولپور کی فیملی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیاہے ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے الزامات لگائے ہیں کہ وہ آئس کا نشہ کرتے ہیں اور نشے میں دھت ہوکر عامر لیاقت مجھے تشدد کا نشانہ بناکر وڈیوبناتے تھے۔۔دانیا شاہ کا کہنا ہے کہ چار ماہ جس طرح گزارے ہیں یہ میں یا میرا خدا ہی جانتا ہے ، میں بہت پریشان تھی ، عدالت میں آئی ہوںخلع لینے کیلئے ، یہ بہت زیادہ مجھے ٹارچر کرتا تھا ، میرے گھر والوں کو دھمکیاں رہے ہیں کہ میں پولیس لے کر آجاؤں گا ، میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جس طرح کا ٹی وی پر دکھائی دیتاہے یہ ویسا بالکل نہیں ہے ،یہ شیطان ہے ۔ عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ عامر لیاقت کو حکم دیا جائے کہ وہ حق مہر میں 11 کروڑ روپے ادا کرے اور ایک لاکھ روپے ماہوار ادار کرے ۔یاد رہے کہ عامر لیاقت اور دانیا شاہ نے 10 فروری 2022 کو شادی تھی ۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف تنسیخ نکاح میں جہاں ان پر نشہ کرنے، ان پر تشدد اور ان کی فحش ویڈیو بنانے پر مجبور کرنے کے الزامات عائد کیے وہیں ان کے خلاف حق مہر اور نان نفقے کا دعوی بھی دائر کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دستاویز کے مطابق انھوں نے عامر لیاقت سے ماہانہ ایک لاکھ روپے نان نفقہ طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ 11 کروڑ روپے مالیت کی کوٹھی، ڈھائی لاکھ روپے، 45 لاکھ روپے مالیت کی کار، تین تولہ سونے کے زیوارت بھی طلب کیے ہیں جو دعوے کے مطابق ان کے حق مہر میں شامل ہیں۔خلع کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت نامرد ہے۔۔ دانیہ شاہ کو اپنے شوہر کی جانب سے نشہ کرنے اور تشدد کرنے کے وجہ سے ان سے ’نفرت ہو چکی ہے‘ اس لیے اب وہ ان کے ساتھ نباہ نہیں کر سکتیں اس لیے وہ تنسیخ نکاح چاہتی ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)