عامر لیاقت کو انصاف دلانے کیلئے لڑ رہی ہوں، بشری اقبال۔۔

 ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابق اہلیہ بشری اقبال نے کہا ہے کہ وہ عامر لیاقت حسین کو انصاف دلانے کے لیے اپنا مقدمہ خود لڑ رہی ہیں۔بشری اقبال نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ میں اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے ، جوسب سے بڑا نگہبان ہے اپنا مقدمہ خود لڑ رہی ہوں تاکہ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں اپنے سابق شوہر کو انصاف دلوا سکوں۔ آپ سب کی دعائیں میری ہمت اور حوصلے میں اضافہ کرتی ہیں۔ مجھے اور میرے بچوں کو اپنی خصوصی دعاوں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا۔بشریٰ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی عزت کو پامال کرکے اپنی خواہشات کے محل تعمیر کرنے والوں کی پکڑ ضرور ہونی چاہیے۔ پیسہ ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ایساپیسہ جو عزت کے ساتھ کمایا جائے اور تعلق اور رشتوں کو پامال نہ کرے تو وہ کبھی وبال نہیں بنتا۔مقدمے کی تفصیل بتاتے ہوئے بشری اقبال نے کہا کہ 26 ستمبر کو جوڈیشنل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی نے مرحوم عامر لیاقت حسین کے کیس میں نامزد ملزمان دانیہ ملک اور یاسر شامی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست اے249 پر فریقین کے وکیلوں کے دلائل سنے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی ہے۔ امید ہے درخواست مستردکردی جائے گی اور اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل چلایا جائے گا تاکہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات کو ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ثابت کیا جاسکے اور مرحوم عامر لیاقت کو انصاف ملے۔ ملزم سے مجرم کہلانے کا یہ سفر جلد اپنے انجام کو پہنچے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں