teesri biwi ki dawedaar khatoon ke khilaaf adalat se ruju

عامر لیاقت کی تیسری شادی؟؟ دال میں کالا

تحریر: شمعون عرشمان۔۔

کئی روز سے مذہبی اسکالر، پی ٹی آئی رہنما اور میزبان عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔۔ روزانہ کچھ نہ کچھ لیک کیا جارہا ہے۔۔۔ اب اس پھڈے میں ہانیہ کے والد بھی کود گئے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دال میں واقعی بہت کچھ کالا ہے۔۔

عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کے والد نے اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے نکاح کی تردید کردی۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر معروف میزبان عامر لیاقت ہانیہ خان نامی اداکارہ کے ساتھ تیسری شادی کے حوالے سے ویڈیوز اور ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک شخص عامر لیاقت کے گلے لگا ہوا ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ یہ ہانیہ خان کے والد ہیں اور انہوں نے ان سے معافی مانگی ہے۔دوسری ویڈیو ہانیہ خان کے والد کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی اور عامر لیاقت کے مبینہ تیسرے نکاح کی وضاحت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت کا کوئی نکاح نہیں ہوا۔ ہمارے گھر عامر لیاقت آئے تھے اور انہوں نے ہماری مدد کی تھی اور واپس چلے گئے تھے۔ہانیہ کے والد نے کہا میری بیٹی ڈپریشن کا شکار ہے ،وہ کراچی آئی تھی اور میں اسے واپس اپنے ساتھ لے کر جارہا ہوں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ کوئی بھی ایسی بات نہ کرے جس سے عامر لیاقت کے نام پر حرف آئے۔ میری بیٹی نے جو بھی عامر لیاقت کے ساتھ کیا اس کی طرف سے میں عامر لیاقت سے معذرت چاہتا ہوں۔ کوئی نکاح نہیں ہوا کیونکہ اگر نکاح ہوا ہوتا تو ماں باپ کو تو پتہ ہوتا۔اس ویڈیو کے ساتھ عامر لیاقت نے ایک لمبا چوڑا پیغام بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے ہانیہ خان کو مخبوط الحواس، ذہنی بیمار اور تصورات میں گھری رہنے والی لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کی وجہ سے ان کا خاندانی نظام دہل کر گیا۔ عامر لیاقت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میرا قصور یہ تھا کہ میں نے ان کے گھر کی مدد کی جس طرح 921 خاندانوں کی گزشتہ کئی برسوں سے مدد ہورہی ہے۔۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہانیہ خان نامی خاتون جو خود کو اداکارہ اور ماڈل بتاتی ہے نے دعویٰ کیاتھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہے۔

اس سے قبل  عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار لڑکی ہانیہ خان ان کے کراچی آفس کے باہر پہنچ گئی اور ہنگامہ برپا کر دیا۔  ہانیہ خان نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو کے ذریعے عامر لیاقت کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے بعد وہ ثبوت کے طور پر عامر لیاقت کی فون کالز کی ریکارڈنگ بھی لیک کر چکی ہے جس میں عامر لیاقت کو اس کے ساتھ اظہار محبت کرتے سنا جا سکتا ہے۔ہانیہ خان نے عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی طوبیٰ پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر نے اس کے ساتھ شادی کی اور پھر طوبیٰ کے کہنے میں آ کر اس کے ساتھ رابطہ ختم کر لیا۔ اس نے طوبیٰ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسے نقصان پہنچانے کے لیے کالا جادو بھی کرا رہی ہے۔پھر وہ اچانک  ایکسپریس نیوز کے دفتر پہنچ گئی اور ڈاکٹر عامر لیاقت کے باہر آنے کا مطالبہ کرنے لگی۔ اسے سکیورٹی عملے نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے نہ صرف نازیبا زبان استعمال کی بلکہ اس نے دھمکی دی کہ اگر عامر لیاقت باہر نہ آئے تو وہ کپڑے اتار کر برہنہ ہو جائے گی۔ ہانیہ خان اپنے اس احتجاج کو فیس بک پر مسلسل لائیو سٹریم بھی کرتی رہی۔(شمعون عرشمان)

(بلاگر کی تحریر اور اس کے مندرجات سے عمران جونیئر ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں