amir liaquat ki sabiq ehlia dania shah maa bangyin

عامرلیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ ماں بن گئیں۔۔

مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ اور متنازع ٹک ٹاک دانیہ شاہ ملک کے ہاں دوسری شادی کے ایک سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔دانیہ شاہ ملک کے شوہر سوشل میڈیا اسٹار اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے فیس بک پر بچے کی ولادت کے بعد متعدد ویڈیوز شیئر کیں۔حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی جانب سے تین دن قبل 4 اپریل کو فیس بک پر بچے کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کرکے دانیہ شاہ کے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی گئی۔حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دانیہ شاہ کے ہمراہ بھی بچے کی پیدائش کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ لوگوں سے کہتے دکھائی دیے کہ انہیں شاباشی دی جائے، کیوں کہ انہوں نے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔اسی ویڈیو میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاباشی تو انہیں دی جانی چاہیے، کارنامہ انہوں نے سر انجام دیا ہے۔ حکیم شہزاد لوہا پاڑ یا دانیہ شاہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کب ہوئی، تاہم ممکنہ طور پر جوڑے کے ہاں اپریل کے آغاز میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔دانیہ شاہ ملک نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ساتھ دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد وہ ان کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ٹک ٹاکر نے پہلی شادی مرحوم عامر لیاقت سے فروری 2022 میں 18 سال کی عمر میں کی تھی۔عامر لیاقت سے ان کی پہلی جب کہ مرحوم کی ان سے تیسری شادی تھی اور دونوں کی عمر میں 30 سال سے زائد کا فرق تھا۔عامر لیاقت سے شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی دانیہ شاہ ملک نے مئی 2022 میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر ان کی خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں، جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون 2022 کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں