log aankho or awaz se pehchan lete hein

عامرلیاقت کی سابق اہلیہ کو شادی کی پیشکش۔۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انوار کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔اب اُنہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔طوبیٰ کی پوسٹ پر جہاں صارفین کی جانب سے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی تو وہیں اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی ہوئی ہے۔محمد ندیم نامی صارف نے طوبیٰ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ ’شادی کروگی؟صارف کے کمنٹ پر تا حال طوبیٰ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 9فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں