amir liaquat ki qabar kushai ka hukum nazarsaani ki darkhuast jama karne ka aelaan

عامرلیاقت کی سابق اہلیہ کو مبارک باد۔۔

ٹی وی  میزبان و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشری اقبال کو   رمضان ٹرانسمیشن کے لیے سوشل میڈیا  پر مبارک باد دے دی۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے  اپنی اور   سابقہ اہلیہ کی ایک تصویر لگائی  جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ” آپ کو آپ کی آنے والی رمضان ٹرانسمیشن کے لیے مبارک ہو“۔عامر لیاقت حسین کی انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عامر لیاقت اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی ایک پرانی تصویر لگی ہوئی ہے اور ساتھ میں عامر لیاقت کا مبارک باد کا پیغام درج ہے۔ یہ اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہے، تاہم عامر لیاقت کی انسٹااسٹوری پر موجود نہیں ہے۔یاد رہے کہ بشری اقبال عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ تھی،  ان کے بعد رکن قومی اسمبلی نے سیدہ طوبی عامر سے شادی کی جنھوں نے ان سے خلع لے لی اور اب دانیہ شاہ رکن اسمبلی کی موجودہ اہلیہ ہیں۔دریں اثنا ٹی وی میزبان ڈاکٹر بشری اقبال نے اپنے آنے والے رمضان پروگرام کی پہلی جھلک  مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی اور ساتھ ہی دعائوں کی درخواست کی۔میزبان نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو  پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ  ” بسمہ اللہ ، آپ سب کی دعاﺅں کے ساتھ میں ایک بار پھر آ رہی ہوں آ پ کی ٹی وی  سکرین پر۔رمضان ٹرانسمیشن ایک ذمہ داری ہوتی ہے جسے کوشش کروں گی درست انداز میں پیش کر سکوں ۔آپ سب سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔اللہ عزت اور کامیابی عطا فرمائیں ۔ آ مین“۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں