aik tv channel se amir liaquat ko 25 crore mile the

عامرلیاقت کی قبرکشائی، ورثا سے جواب طلب۔۔

معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق شہری عبدالاحد کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل بیرسٹر ارسلان راجا نے مؤقف دیا کہ معروف ٹی وی اینکر و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، جس کی وجہ کا تعین بہت ضروری ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔ شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائداد کے تنازع  پر قتل کیا گیا ہے۔ استدعا ہے کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل جائے کیوں کہ وجہ موت کا سامنے آنا ضروری ہے۔عدالت نے مؤقف سننے کے بعد عامر لیاقت کے لواحقین اور ایس ایچ او بریگیڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جون کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عامر لیاقت کے ورثا عدالت میں پیش ہوں یا جواب جمع کرائیں۔ بعد ازاں عدالت نے عامر لیاقت کے ورثا سے ہفتے کی صبح 9 بجے تک جواب طلب کرلیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں