bushra iqbal ka sabiq shohar ko khiraj e aqeeda

عامرلیاقت کی خالی نشسست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری۔۔

معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 میں ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب کیلئے 20جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے جبکہ 22 سے 24 جون تک نامزدگی فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 25 جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی، 27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 6 جولائی کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت خرابی کے سبب 9 جون کو انتقال کرگئے تھے، وہ 2002 سے سال 2007 کے درمیان رکن قومی اسمبلی رہے اور انھیں پرویز مشرف کے دور حکومت میں مذہبی امور کا وزیر بنایا گیا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں