shadi aik art hai jisay samajhna zaroori hai

عامرلیاقت کی اہلیہ کا معنی خیز پیغام۔۔

معروف میزبان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے حالیہ بیان کے بعد اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کردیا۔سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رُخ کیا اور اسٹوری میں موجودہ صورتحال کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کردی۔ انسٹاگرام پر اسٹوری میں شیئر کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ ’اپنی پریشانیاں اور دُکھ درد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے، خُدا کو بتائیں۔سیدہ طوبیٰ عامر کی یہ پوسٹ اُن کے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے حالیہ بیان کے بعد شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’اُن کا گھر ٹوٹ گیا ہے۔اب یہ کہنا مشکل ہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر نے یہ پیغام اپنے شوہر کے لیے جاری کیا ہے یا پھر اس کے پیچھے وجہ کچھ اور ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کی تھی، عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ عامر سے کی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں