تحریک انصاف کے رہنما اور میزبان عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے میزبانی کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔طوبیٰ عامر نجی چینل کے ڈرامے ’’بھڑاس‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز انسٹا گرام اسٹوریز پر اپنے ڈرامے کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں۔اس کے علاوہ ان کی ڈراما ’’بھڑاس‘‘ کے سیٹ سے لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ڈرامے کے اداکاروں سلمان سعید اور زباب رانا کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر اس سے قبل اپنے شوہر کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔
Facebook Comments