amir liaquat ko qatal kia gya hai

عامرلیاقت کےپوسٹمارٹم کے خلاف اپیل کا فیصلہ۔۔

عامرلیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننے اور پوسٹ مارٹم کے لئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا، فیصلے کیخلاف سابقہ اہلیہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وجہ موت جاننے کیلئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی 23جون کو صبح نو بجے کی جائے گی۔ میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جس میں ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف فارنزک میڈیسن کے ایچ او ڈی ڈاکٹر پرویز مخدوم، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ، ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی شامل ہیں۔جمعرات کو عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔ عدالتی احکامات پر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی جائے گی۔دوسری جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ عدالت پہنچ گئیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سےفیصلے کی نقول حاصل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ معروف اینکر کی وجہ موت جاننے کیلئے تدفین سے قبل کراچی پولیس نے مداخلت کر کے پوسٹمارم کرانے کا کہا تھا جس پر اہلخانہ نے انکار کر دیا تھا تاہم اس وقت عدالتی احکامات پر بغیر پوسٹ مارٹم کرائے تدفین کی اجازت دے دی گئی تھی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔عامرلیاقت کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا اور عدالت سے اجازت لیتے ہوئے میت کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کر دیئے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں