amir liaquat ko qatal kia gya hai

عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست۔۔

پاکستان تحریک انصاف سابق ایم این اے عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آگئی۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرا دی۔ایم پی اے راجہ اظہر کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اور فیس بک اکاونٹ سے قابل اعتراض ویڈیوز اپلوڈ کیں، وزیر اعظم کے خلاف انتہائی قابل اعتراض زبان استعمال کی اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ سابق ایم این اے غلط الزامات لگا رہے ہیں جس سے ملک کے وزیرعظم کی عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے ایف آئی اے سے عامر لیاقت کے سوشل میڈیا پر قابل اعتراز ویڈیوز کو بلاک کرنے کی درخواست کی اور درخواست کے ہمراہ عامر لیاقت کی ویڈیوز کے لنکس بھی شیئر کیے۔دریں اثناپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے معافی مانگ لی۔اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا “عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعدغیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگار ہوں، ورنہ بوجھ رہے گا۔خیال رہے کہ عامر لیاقت بھی پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں شامل ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی سابق جماعت کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں