dania shah ko amir liaquat ki bewa na kaha jae

عامرلیاقت کاقتل کیس درج کرانے کیلئے درخواست۔۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو معروف اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، ایس ایچ او برگیڈ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔۔عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔۔درخواست گزار دانیہ بی بی کی جانب سے لیاقت گبول ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے جمع کرائے جواب میں کہا گیا ہے کہ۔۔درخواست گزار دانیہ شاہ اور گواہان کے بیانات قلم بند کرکے جائزہ لیا گیا ہے، عامر لیاقت کی جائیداد کی تقسیم کا تنازع ہے، ملازمین نے پراپرٹی کے تنازع سے انکار کیا ہے۔ درخواست گزار دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو 22 فروری 2022 کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دئیے تھے ،جن افراد نے 25 کروڑ روپے دئیے تھے انہوں نے رقم وصول کرتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی ،دانیہ شاہ کے مطابق عامر لیاقت نے تین کروڑ روپے بینک میں رکھے اور باقی خدا داد کالونی والے گھر کے لاکرز میں رکھے تھے ،دانیہ شاہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے ،درخواست میں  ممتاز،علی جاوید،عباس ،ثاقب اور تین نا معلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں