پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو ان کے معاملات سے فاصلہ رکھنے کی وارننگ دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں، مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔

Facebook Comments