توہین عدالت کیس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین پر فرد جرم کل (جمعرات) عائد کی جائے گی، عدالت عظمیٰ نے گیارہ ستمبر کو کیس میں عامر لیاقت کی معافی مسترد کردی تھی۔گیارہ ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تھے کہ عامر لیاقت نے جواب میں معافی نہیں مانگی،جواب میں معافی نامے والا پیراگراف قانون کے مطابق نہیں،فی الحال معافی قبول نہیں کر رہے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کریں گے۔ مذاق بنا لیا ہے پہلے توہین کرو اور پھر معافی مانگ لو۔تذلیل کرانے کیلئے عدالت میں نہیں بیٹھے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عامر لیاقت نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے۔ اگر توہین عدالت ثابت ہوئی تو عامر لیاقت نااہل ہو جائیں گے
Facebook Comments