amir liaqauat ki mubina teesri biwi par kaatilana hamla

عامرلیاقت کی مبینہ تیسری بیوی پر قاتلانہ حملہ۔۔۔

معروف ٹی وی ہوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت خان کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ عامر نے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے کا انکشاف کیا ہے ۔ہانیہ خان نے اپنی بہن ایمان خان کے ساتھ اسلام آباد پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں اینکر پرسن کیساتھ اپنی شادی کے ثبوت پیش کئے،  انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن ایمان خان عامر لیاقت حسین کے ساتھ شادی کی گواہ ہیں جو اس سال 9 مارچ کو ہوئی تھی ۔ہانیہ نے الزام لگایا کہ گزشتہ ہفتے 26 مئی کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہیں ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگوں نے انہیں دھمکیاں دی کہ وہ اپنا منہ بند رکھیں بصورت دیگر انہیں اور ان کے اہلخانہ کو قتل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کا سرغنہ  عامر لیاقت کا ڈرائیور سید ممتاز بخاری تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ عامر لیاقت حسین نے ان سے رواں برس مارچ میں اپنی بیوی بشری سے علیحدگی کے بعد شادی کی ۔ ہانیہ نے کہا کہ وہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتی رہیں گی یہاں تک کہ وہ کامیاب نہ ہو جائیں ۔ہانیہ نے ہا کہ عامر لیاقت حسین نے انہیں  شادی کے موقع پر ایک موبائل فون گفٹ کیا تھا ، اور وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں وقتاً فوقتاً ملتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ جب عامر لیاقت سے ملیں تب ان کی زندگی میں کوئی اور خاتون نہ تھی ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں